پنجاب میں سی این جی سٹیشن آئندہ حکم تک بند رہیں گے: سوئی ناردرن
لاہور(آن لائن) سوئی ناردرن کمپنی نے واضح کیا ہے کہ پنجاب بھر میں سی این جی سٹیشن آئندہ حکم نامے تک بندرہیں گے اور پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے سی این جی مالکان کے خلاف گیس چوری کا مقدمہ درج کرایا جائے گا۔ لاہور سے جاری بیان میں سوئی ناردرن پنجاب نے کہا کہ صوبے میں سی این جی سٹیشنز کو گیس فراہمی آئندہ حکم تک بند رہے گی، سی این جی ایسوسی ایشن پوٹھوہار ریجن میں سی این جی سٹیشن کھلنے کاغلط پراپیگنڈہ کررہی ہے۔