پاکستان اہم اتحادی ہے جسے افغان جنگ نے شدید متاثر کیا: برطانوی اپوزیشن لیڈر
لندن (نوائے وقت نیوز) برطانوی اپوزیشن رہنما ایڈ ملی بینڈ نے کہا ہے کہ پاکستان کو خطے میں اہم اتحادی ملک سمجھتے ہیں۔ نجی ٹی و ی سے بات چیت کرتے ہوئے ایڈ ملی بینڈ نے کہا کہ پاکستان کے اندرونی سیاسی معاملات میں برطانیہ مداخلت نہیں کرنا چاہتا۔ برطانوی لیبر پارٹی پاکستان کو آزاد، خودمختار اور مستحکم جمہوری ملک کے طور پر دیکھنا چاہتی ہے، افغان جنگ نے پاکستان کو شدید متاثر کیا۔