• news

افغانستان:جیکٹ پھٹنے سے خودکش حملہ آور ساتھی سمیت جاں بحق

کابل (آن لائن)افغان صوبہ ہرات کے ضلع گزرا میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کے باہر خودکش حملہ آور ساتھی سمیت جاں بحق ہوگیا، صوبائی گورنر کے مطابق خود کش بمبا اور اس کا ساتھی موٹر سائیکل پر سوار تھے کہ ان کی خود کش جیکٹ دھماکے سے پھٹ گئی تاہم دیگر افراد محفوظ رہے۔ دریں اثناء اتحادی و افغان فورسز نے افغانستان کے مختلف صوبوں میں جاری آپریشن کے دوران20 طالبان کو جاں بحق اور5 اہم کمانڈرزکو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ اتحادی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا کہ طالبان کے خلاف مختلف صوبوں میں آپریشن جا ری ہے جس میں بڑی حد تک کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن