رجسٹرار سپریم کورٹ نے نجم سیٹھی کے خلاف 50کروڑ روپے ہر جانے کا دعوی دائر کر دیا
اسلام آباد (آن لائن) رجسٹرار سپریم کورٹ نے سینئر صحافی نجم سیٹھی کے خلاف سیشن جج اسلام آباد ویسٹ کی عدالت مےں 50 کروڑ روپے ہر جانے کا دعوی دائر کر دیا۔ عدالت نے نجم سیٹھی کو 26جنوری کو ذاتی حیثیت مےں طلبی کے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ہے۔ رجسٹرار سپریم کورٹ ڈاکٹر فقیر حسین کی طرف سے ان کے میال گل حسن اورنگزیب ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی گئی۔