سپریم کورٹ: گن اینڈ کنٹری کلب کیس کا محفوظ فیصلہ کل سنائے جانے کا امکان
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں کل گن اینڈ کنٹری کلب کیس کا محفوظ فیصلہ سنائے جانے کا امکان، عدالت عظمیٰ کل سی ڈی اے کی جانب سے ”گن اینڈکنٹری کلب“ کے لئے اربوں روپے مالیت کی اراضی کوڑیوں کے مول الاٹ کرنے کے خلاف مقدمہ کی سماعت کرے گی ۔ سماعت کے لئے جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس شیخ عظمت سعید پر مشتمل دو رکنی خصوصی بنچ تشکیل دیا گیا ہے۔