• news

ٹانک: فورسز کی وردی میں ملبوس مسلح افراد نے دو دوستوں کو گھروں سے نکال کر قتل کر دیا

ٹانک (ایجنسیاں) ٹانک کے گاﺅں کوٹ اعظم میں فورسز کی وردی میں ملبوس نامعلوم مسلح افراد نے رات کے وقت دو دوستوں کو گھروں سے نکالنے کے بعد قتل کر دیا۔ پولیس نے بتایا جمعہ و ہفتہ کی درمیانی رات سکیورٹی فورسز کی وردی میں ملبوس تین نامعلوم مسلح افراد داخل ہو گئے عبدالرحمن اور محمد نواز کو گھروں سے باہر لے جا کر قتل کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن