• news

یونان میں مقیم لالہ موسی کا نوجوان افغانیوں کے ہاتھوں قتل

لالہ موسی+ ایتھنز (نامہ نگار+ ایجنسیاں) لالہ موسی محلہ سردار پورہ کے 27 سالہ لقمان شہزاد کو یونان میں کام پر جاتے ہوئے افغانیوں نے قتل کر دیا۔ لقمان شہزاد کا چند روز قبل افغانیوں سے جھگڑا ہوا تھا۔ لقمان شہزاد کے قتل کیخلاف گزشتہ روز یونان کے شہر ایتھنز میں ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں یونان میں مقیم ہزاروں پاکستانیوں کے علاوہ انسانی حقوق کے کارکنوں اور عام شہریوں نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن