جنوبی پنجاب کو نظرانداز کرنے سے احساس محرومی پیدا ہو رہا ہے: گیلانی
ملتان (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے لوگوں میں احساس محرومی پیدا ہو رہا ہے۔ جنوبی پنجاب کو نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ بہاولپور اور جنوبی پنجاب کے مسائل ایک جیسے ہیں، لانگ مارچ کا پُرامن حل سیاسی پختگی ہے۔ پیپلزپارٹی نے آئین بنانے اور بحال رکھنے میں قربانیاں دیں، جنوبی پنجاب والے سرپرائز کیلئے تیار رہیں۔ پیپلزپارٹی حقوق دلائے گی۔ نئے صوبوں کے قیام کیلئے آئینی طریقہ اختیار کیا جائے گا۔