مذہبی طرز حکومت کے خلاف ، مصر کو جدید جمہو ری ملک بنانا چاہتا ہوں: مرسی
قاہرہ (آئی این پی ) مصری صدر ڈاکٹر محمد مرسی نے کہا ہے کہ مصر کو جدید جمہوری ریاست بنانے کے لئے پر عزم ہوں ،مصر میں اسلامی حکومت کا قیام خارج از امکان ہے،ایسی شہری ریاست پر یقین رکھتے ہیں، جہاں اقتدار کی منتقلی پر امن ہو اور جہاں جمہوریت اور آزادی بنیادی اقدار ہوں، مذہبی حکومت پر یقین نہیں رکھتے۔اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ مصر کو ایک جدید جمہوری ریاست بنانے کے لیے پر عزم ہیں۔ مصری صدر محمد مرسی نے اعتراف کیا کہ اگرچہ ان کی سیاسی جڑیں اخوان المسلمون سے جا ملتی ہیں تاہم جب تک وہ صدر کے عہدے پر براجمان ہیں۔مصر میں اسلامی حکومت کا قیام خارج از امکان ہے۔ انٹرویو میں مرسی نے کہا کہ ہم ایسی شہری ریاست پر یقین رکھتے ہیں جہاں اقتدار کی منتقلی پر امن ہو اور جہاں جمہوریت اور آزادی بنیادی اقدار ہوں۔