چیئرمین کی برطرفی کے بعد پی ٹی اے کے معاملات ممبر فنانس کے سپرد
اسلام آباد (محمد فہیم انور/ نوائے وقت نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے چیئرمین فاروق اعوان کی سبکدوشی کے بعد پی ٹی اے کے سینئر ممبر (فنانس) نصرالکریم غزنوی چیئرمین پی ٹی اے کے امور کی دیکھ بھال کر رہے ہیں تاہم وہ بھی آئندہ ماہ 25 فروری کو اپنی ملازمت کی میعاد پوری ہونے پر ریٹائر ہو رہے ہیں۔ پی ٹی اے بورڈ کے ممبر ٹیکنیکل ڈاکٹر خاور صدیق کھوکھر بھی 24 فروری کو ریٹائر ہو جائیں گے،ممبر ٹیکنیکل زیر عتاب ہیں۔ ان دونوں ممبران نے تھری جی ٹیکنالوجی کے سپیکٹرم کی نیلامی کے حوالے سے تیار کردہ انفارمیشن میمورنڈم پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا تھا جس پر حکومت کو بادل نخواستہ تھری جی ٹیکنالوجی کے سپیکٹرم کی نیلامی کو م¶خر کرنا پڑا۔