• news

برطانوی نوجوان کا 58 سیکنڈز تک پھرتیلے انداز میں وائلن بجانے کا عالمی ریکارڈ

لندن (نوائے وقت نیوز) برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ایک نو جوان نے 58 سیکنڈز تک انتہائی تیز رفتار سے الیکٹرک وائلن بجا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ بن لی نا می اس نو جوان نے ایک تقریب کے دوران بغیر کسی وقفے کے 58 سیکنڈز تک انتہائی پھرتیلے انداز میں وائلن بجا کر اپنی منفرد صلاحیت کا مظاہرہ کرکے سب کو حیران کر دیا۔ واضح رہے کہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے اس نوجوان کو دنیا کا تیز ترین وائلن پلئیر کا اعزاز بھی حاصل ہو گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن