• news

برطانیہ کا نائیجیریا میں ایبٹ آباد طرز کا آپریشن کرنے کا منصوبہ

لندن (نیٹ نیوز) برطانیہ نے نائیجیریا میں اپنے شہریوں کے اغوا میں مبینہ طور پر ملوث القاعدہ ونگ مختار بل کے خلاف ایبٹ آباد طرز کا آپریشن شروع کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ خصوصی فوجی ٹیم اس سلسلے میں نائیجیریا پہنچ چکی ہے اور حالات کا مکمل جائزہ لینے کے بعد نائیجیریا کے نیل صحراءمیں اسامہ بن لادن کو ہلاک کرنے کیلئے ایبٹ آباد میں کئے جانے والے آپریشن کی طرز پر کارروائی کی جائے گی۔ برطانوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ فوج کی خصوصی یونٹ ایس اے ایس کا دستہ تیار ہے اور اپنے شہریوں کی بازیابی کیلئے جلد آپریشن کیا جائے گا تاہم فورسز کو زمینی آپریشن کی اجازت درکار ہے۔

ای پیپر-دی نیشن