خسرہ سے پنجاب میں 11 بچے جاں بحق ہو گئے
لاہور + گوجرانوالہ + تونسہ (نیوز رپورٹر + نمائندہ خصوصی + نیوز ایجنسیاں) دادو میں خسرہ سے 3، تونسہ میں مزید ایک بچہ جاںبحق ہو گیا۔ خسرے سے پنجاب میں 11 بچے جاں بحق ہو گئے ۔ بستی نوجتانی میں خسرہ کی وبا سے ایک بچہ اعجاز حسین جاں بحق ہوگیا درجنوں اس مرض میں مبتلا ہیں۔ گوجرانوالہ میں مزید تین شیرخوار طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچ گئے۔ کھیالی کے قدوس کا دو سالہ بیٹا عابد کوٹ اسحاق کا ڈیڑھ سالہ ہادی اور رحمن پورہ کے جاوید کی آٹھ ماہ کی بیٹی عائشہ جو خسرے کے وائرس میں مبتلا ہیں عائشہ کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ جیکب آباد میں خسرے سے مزید 5 بچے چل بسے، ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ لیہ ڈاکٹر سجاد سرور نے کہا ہے ہسپتال میں خسرہ کا کوئی مریض زیر علاج نہیں ہے۔2 بچوں کی موت نمونیہ سے ہوئی۔