رحمن ملک سے امریکی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) وزیر داخلہ رحمن ملک سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے ملاقات کی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی سفیر نے کہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں سے آگاہ ہیں۔ وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا کہ دہشتگردوں کیخلاف پاکستان بھرپور کارروائی کر رہا ہے۔