• news

قائداعظم ٹرافی : ایبٹ آباد نے فیصل آباد کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی


لاہور (سپورٹس رپورٹر) قائد اعظم ٹرافی ٹورنامنٹ کے پانچویں مرحلہ میں صوابی میں ایبٹ آباد نے فیصل آباد کی ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔ فیصل آباد کی ٹیم نے پہلی اننگز میں 92 اور دوسری اننگز میں 152 رنز بنائے۔ ایبٹ آباد نے پہلی اننگز میں 135 رنز بنائے جواب میں 114 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ کراچی بلیوز کی ٹیم
410 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ محمد وقاص نے 150، فرخ زمان نے 79 اور رمیز عزیز نے 59 نمایاں رنز بنائے۔ ذوالفقار بابر نے چھ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ دوسرے روز کے کھیل کے ختم ہونے تک ملتان کی ٹیم نے 2 وکٹوں پر 84 رنز بنا لیے تھے۔پشاور میں میزبان ٹیم پہلی اننگز میں 346 سکور پر آوٹ ہو گئی۔ محمد رضوان 154 سکور کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔ بلاول بھٹی نے چار جبکہ نیئر عباس نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ سیالکوٹ نے پہلی اننگز میں ایک وکٹ پر 81 رنز بنا لیے تھے۔کوئٹہ اور اسلام آباد کی ٹیموں کے درمیان دوسرے روز صرف 12 اوورز کا کھیل ممکن ہوا ۔ حیدر آباد میں میزبان ٹیم نے 9 وکٹوں پر 513 رنز بنا کر بہاولپور کے خلاف پوزیشن مستحکم کر لی۔ رضوان احمد نے 157، عقیل انجم نے 104 نمایاں رنز بنائے۔بہاولپور نے 2 وکٹوں پر 60 رنز بنا لیے تھے۔ لاہور کی ٹیم راولپنڈی کی پہلی اننگز 157 رنز کے جواب میں 116 کے سکور پر ڈھیر ہو گئی۔ راولپنڈی نے دوسری اننگز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 59 رنز بنا کر لاہور کے خلاف مجموعی طور پر 100 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔ لاہور کے اعزاز چیمہ نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن