• news

بیگناہ قبائلی عوام کے قتل کی روک تھام کےلئے تحریک کا آغاز ہو چکا: حمیداللہ آفریدی


 پشاور (اے پی اے ) فاٹا کے پارلیمنٹیرنز اور قبائلی عمائدین حکومت کو دہشت گردی کے خلاف جنگ کی پالیسی بدلنے پر مجبور کرنے کیلئے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ خیبر ایجنسی سے رکن قومی اسمبلی حمید اللہ جان آفریدی نے قبائلی عمائدین کے گرینڈ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے گناہ قبائلی عوام کے قتل کے روک تھام کیلئے آج سے تحریک کا آغاز ہوچکا ہے اور دوروز بعد منعقدہ جرگہ کو فاٹا گرینڈ قبائلی جرگہ میں تبدیل کر دیا جائے گا جس میں فاٹا کے تمام پارلیمینٹیرینز اور قبائلی عمائدین شرکت کر رہے ہیں۔ گرینڈ قبائلی جرگہ سول و ملٹری حکام سے مذاکرات کر کے فاٹا میں دہشت گردی کے نام پر بیگناہ قبائلیوں کا قتل عام رکوانے پر بات چیت کریں گے۔ قبائلی گرینڈ جرگہ حکومت کو دہشت گردی کے خلاف جنگ کی پالیسی بدلنے پر مجبور کریں گے۔


حمیداللہ

ای پیپر-دی نیشن