قاضی حسین احمد کی وفات سے پیدا ہونیوالا خلا کبھی پر نہیں ہو گا: مقررین
پشاور + فیصل آباد (ثناءنیوز + آئی این پی) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی جنر ل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ قاضی حسین احمد مرحوم کی وفات سے امت مسلمہ ایک عظیم قائد اور مدبر سے محروم ہوگئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُ نشتر ہال میں جماعت اسلامی ضلع پشاور کے زیراہتمام قاضی حسین احمد مرحوم کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے مہمان خصوصی کے طور پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ قاضی حسین احمد مرحوم ہمیشہ قدر مشترک اور مدد مشترک کی بات کیا کرتے تھے۔ غلام احمد بلورنے کہاکہ قاضی حسین احمد مرحوم کی وفات سے پیدا ہونیوالا خلاءکبھی بھی پُر نہیں ہوگا۔ قبائلی ایم این اے منیر خان اورکرزئی نے کہاکہ قبائلی عوام کے حقوق کے لئے قاضی حسین احمد مرحوم کی جدوجہد کو قبائل سلام پیش کرتے ہیں۔ سیف اللہ خان نے کہاکہ قاضی حسین احمد مرحوم ایک عظیم لیڈر اور قائد تھے۔ سابق ایم این اے پرویز مسیح نے کہاکہ قاضی حسین احمد مرحوم نے ہمیشہ وطن عزیز میں اقلیتوں کے حقوق کی بات کی۔ قاضی حسین احمد مرحوم کے فرزند آصف لقمان قاضی نے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قاضی حسین احمد مرحوم نے کم وبیش 50 سال اعلائے کلمة اللہ کے لئے جدوجہد کی۔ قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی، قرارداد میں سانحہ باڑہ خیبرایجنسی کی اعلیٰ سطحی جوڈیشنل انکوائری کرانے فاٹا اور پاٹا میں فوجی آپریشن فی الفور بند کرنے اور سانحہ خیبرایجنسی میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو فی کس 50 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
تعزیتی ریفرنس