افغانستان: امریکہ جنگی سرداروں اور قبائلیوں سے ہاتھ ملا کر نکل آئے: امریکی اخبار
واشنگٹن (اے پی اے )امریکی اخبارلاس اینجلس کے مطابق افغانستان میں جاری جنگ کے جلد ختم ہونے تک دور دور تک کوئی امکان نظر نہیں آتے ،دراصل افغانستان ایک ایسی جگہ جہاں کوئی قانون نافذ کیا ہی نہیں جا سکتا نہ ہی وہاں پر مقیم افراد کو مطیع و فرماں بردار کیا جا سکتا ہے ۔افغانستان کو فتح کرنے کےلئے ہزاروں فوجوں کی ضرورت ہے۔ اخبار کا کہنا ہے کہ امریکہ اسامہ بن لادن کو جاں بحق اور القاعدہ کو تباہ کرنے کا مشن مکمل کر چکا ہے ،مگر افغانستان کو مغربی خواہشات کے مطابق ایک مکمل جمہوری ملک بنانا دیوانے کا خواب ہے ۔ہمیں چاہیئے کہ افغان حکومت کے ساتھ ساتھ جنگی سرداروںاور قبائلیوں سے ہاتھ ملا کر وہاں نکل آئیں کیونکہ صرف یہی صورت ہے جس سے افغانستان میں قیام امن ممکن ہے ۔