عوام اپنی تقدیر بدلنے کیلئے عمران خان کا ساتھ دیں‘ جاوید ہاشمی
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) پاکستان تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ نوجوان اپنے مستقبل کو چوروں اور ڈاکوں سے بچانے کیلئے تحریک انصاف کے قافلے کا حصہ بنیں اور عمران خان کا ساتھ دیکر اپنے مستقبل کو محفوظ بنائیں ، رائیونڈ میں تمام سیاستدان اپنے مفاد کیلئے اکٹھے ہوئے لیکن وہ کبھی ملک کی بقا اور عوام کی بہتری کیلئے ایک ساتھ نہیں ہوئے، اب عوام کی عمران خان کی قیادت میں تقدیر بدلیں گے، مرکز اور پنجاب کے کرپٹ حکمرانوں نے گزشتہ پانچ سال میں لوٹ مار کا بازار گرم رکھاہے، اب عوامی مارچ ان چوروں اور لٹیروں کو اپنے پاو¿ں تلے روند ڈالے گا ۔گولڑہ شریف میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا پرانے سیاستدان ملک میں لوٹ مار کرنے کے بعد اپنی اولادوں کو متعارف کرارہے ہیں ۔عوام جانتے یہ وہ قیادتیں ہیں جنہوں نے ملک میں ڈاکو راج ، غربت ، مہنگائی متعارف کرائی۔ میں نے اور میرے دیگر ساتھیوں نے موت کو شکست دیکر ملک میں حقیقی تبدیلی کیلئے عمران خان کا ساتھ دیا عوام سے اپیل کرتے ہیں وہ بھی ملک میں حقیقی جمہوریت کیلئے عمران خان کا ساتھ دیں۔تحریک انصاف اقتدار میں آئی تو لوٹ مارکے دروازے بندکردیں گے اور عوام کی حکمرانی ہوگی ۔رائیونڈ میں تمام سیاستدان اپنے مفاد کیلئے اکٹھے ہوئے لیکن وہ کبھی ملک کی بقا اور عوام کی بہتری کیلئے ایک ساتھ نہیں ہوئے ۔