• news

دوہری شہریت والے 20 ارکان پارلیمنٹ کے نام سپریم کورٹ میں پیش

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سا بق رکن قومی اسمبلی بیگم شہناز شیخ نے دوہری شہریت کے حامل 20 اراکین پارلیمنٹ کی فہرست سپریم کورٹ میں پیش کر دی ہے۔ NA.303 کی سابق رکن قومی اسمبلی بیگم شہناز شیخ کی جانب سے جمع کرائی گئی فہرست کے مطابق دوہری شہریت رکھنے والوں میں مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین، سبین رضوی، آرائش کمار، طیب حسین، ڈاکٹر ندیم احسان، ایم کیو ایم کے حیدر عباس رضوی اور رضا ہارون، فوزیہ اعجاز، ڈاکٹر طاہر علی جاوید، جمیل اشرف، مراد علی شاہ اور صادق علی میمن شامل ہیں۔ فہرست کے مطابق عبدالمعید صدیقی، سید محمد علی شاہ، عسکری نقوی، انجینئر جاوید اقبال، فائزہ اصغر، دونیا عزیز، عارف عزیز شیخ اور جمیل ملک بھی دوہری شہریت کے حامل ہیں۔ شہناز شیخ نے استدعا کی کہ ان اراکین کی اکثریت تاحال اپنے عہدوں پر ہے اور تنخواہیں اور مراعات وصول کر رہی ہے۔ اس لیے ان اراکین کے خلاف بھی قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ شہناز شیخ نے استدعا کی کہ دوہری شہریت رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ کے خلاف مساوی کارروائی کی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن