افغان: ڈرون حملے میں مولانا فضل اللہ کے جاں بحق ہونے کی تصدیق نہ ہو سکی
دیربالا (آن لائن) افغانستان کے صوبہ کنڑ میں گزشتہ روز ڈرون حملے میں تحریک طالبان سوات کے امیر مولانا فضل اللہ کے جاں بحق ہونے کی تصدیق نہ ہوسکی، سرحد پار علاقے سے آمد مصدقہ اطلاعات کے مطابق حملے کے وقت مولانا فضل اللہ 10 سے 15 کلومیٹر دور ایک علاقے میں موجودتھے جبکہ ڈرون حملے مقامی شخص یاسین جاں بحق اور دیگر 4 فراد شدید زخمی ہوئے تھے۔ صوبہ کنڑ کے باوثوق ذرائع کے مطابق اتوار کی روز صبح پانچ بجے کے قریب غازی آباد کے علاقے سوکئی میں ڈرون نے طالبان کے مقامی ٹھکانے کو نشانہ بناتے ہوئے کئی میزائل فائر کئے ۔ذرائع کے مطابق حملے کے نتیجے میں ایک شخص یٰسین ولد مسکین جوکہ صوبہ کنڑ کے مقامی بتایا جاتا ہے دم توڑ گیا۔ جبکہ مولانا فضل اللہ کے ہلاکت کے بارے میں ضلع دیر اور باجوڑ میں سرکاری ذرائع سے بھی تصدیق نہ ہو سکی۔ ذرائع نے بتایا کہ وہ صوبہ کنٹر میں خیریت سے ہیں۔