اگلے ہفتے سی این جی سٹیشن کھولنے کا فیصلہ، سوئی نادرن کمپنی کے درمیان مذاکرات کامیاب
اسلام آباد (آئی این پی) سی این جی ایسوسی ایشن اور سوئی نادرن گیس کمپنی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق مذاکرات کی کامیابی کے بعد اگلے ہفتے تمام سی این جی سٹیشن کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ وزارت پیٹرولیم کے ذرائع کے مطابق پوٹھوہار ریجن میں اتوار کی صبح 6بجے سے جمعرات صبح 6بجے تک سی این جی سٹیشن کھلے رہےں گے جب کہ پنجاب کے سی این جی سٹیشن شیڈول کے مطابق کھولے جائیں گے۔