• news

ویمن کرکٹ ٹیم کا دورہ بھارت اور شیوسینا کی دھمکیاں : پاکستان بورڈ نے وزارت داخلہ سے رائے مانگ لی


لاہور (سپورٹس رپورٹر) انتہاپسند بھارتی ہندو تنظیم شیوسینا کی طرف سے ملنے والی تازہ دھمکیوں کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ویمن ٹیم کی آئی سی سی ورلڈکپ میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے وزارت داخلہ سے رائے طلب لی جس کی روشنی میں اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں فیصلہ کیا جائیگا کہ کہ پاکستانی ٹیم بھارت جائے گی یا نہیں تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام پُرامید ہیں کہ قومی ویمن ٹیم بھارت میں ٹورنامنٹ میں ضرور جائے گی۔ شیڈول کے مطابق پاکستان ویمن ٹیم نے 26 جنوری کو بھارت روانہ ہونا ہے جہاں اس کے تمام میچز کو ممبئی سے اڑیسہ کے شہر کٹک میں منتقل کر دیا گیا لیکن بھارتی انتہاپسند ہندو تنظیم شیوسینا کی جانب سے دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے مطابق بھارتی جنتا پارٹی کے سٹوڈنٹ ونگ کے سیکرٹری کے بیٹے کمار کالنگا سینا کے صدر ہیمنت راتہ، جنتا دل کے رہنما مہتاب نے کہا کہ اگر پاکستان کی ویمن ٹیم بھارت آئی تو اس کے میزبان شہر کٹک کی تمام گرا¶نڈز کی وکٹوں کو کھود دیا جائے گا اور حالات کی خرابی کی تمام ذمہ داری انتظامیہ پر ہوگی۔ حالات کو مزید خراب ہوتا دیکھ کر اڑیسہ کرکٹ ایسوسی ایشن کی انتظامیہ نے انتہاپسندوں کے روئیے پر بھارتی حکومت سے مدد مانگ لی۔

ای پیپر-دی نیشن