• news

پاکستانی ٹیم جنوبی افریقہ کو ٹف ٹائم دے گی : ظہیر عباس


کراچی (این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ظہیرعباس نے کہا کہ پاکستانی ٹیم جنوبی افریقہ کو ان کی سرزمین پر ٹف ٹائم دے گی ¾ پاکستانی سپنرز جنوبی افریقہ کے بلے بازوں کو مشکلات میں ڈال سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ دورہ جنوبی افریقہ کیلئے باصلاحیت کھلاڑیوںکو منتخب کیاگیا اور وہ جنوبی افریقہ کوٹیسٹ سیریز میں ہرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ دورہ جنوبی افریقہ میں فاسٹ باﺅلرز کا کرداربہت اہم ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ بیٹنگ میں ٹاپ 6 بلے بازوں مصباح الحق‘ یونس خان‘ محمد حفیظ‘ توفیق عمر‘ اسد شفیق اوراظہرعلی کا کرداراہم ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی سپنرز جنوبی افریقہ کے بلے بازوں کو مشکلات میں ڈال سکتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر قومی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی حاصل کرناچاہتی ہے تو انھیں اپنے تکنیک اورجذبات پرقابوپانا ہوگا کیونکہ جنوبی افریقہ کے پیچز پرگیند تیز آتا ہے اس لئے بلے بازوں کو ہرگیند میرٹ پر کھیلنا ہوگا۔
 

ای پیپر-دی نیشن