ایڈوانس کوچنگ کورس اور سیمینار31 جنوری سے شروع ہوگا
اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان جوڈو فیڈریشن کے زیراہتمام نیو ریفری اینڈ ججز رولز کے بارے میں ایڈوانس کوچنگ کورس اور سیمینار31 جنوری سے پشاور میں شروع ہوگا۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے حکام کے مطابق کوچنگ کورس میں فیڈریشن سے منسلک تمام یونٹس شرکت کرینگے۔ حکام کے مطابق کورس میں ہر یونٹس سے ایک کوچ اور ایک ریفری حصہ لیں گے اور انہیں ایران سے تعلق رکھنے والے قومی جوڈو ٹیم کے ہیڈ کوچ سجاد کاظمی جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دینگے۔ حکام کے مطابق کوچنگ کورس میں جوڈو کے نئے رولز اور جدید تکنیک کے بارے میں بتایا جائےگا۔ واضح رہے کہ 3روزہ کوچنگ کورس 2 فروری کو اختتام پذیر ہوگا۔