• news

سیف گیمز اور دیگر بین الاقوامی ایونٹس کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری


اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے سیف گیمز اور دیگر بین الاقوامی ایونٹس کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔ قومی ریسلنگ ٹیم کے کوچ محمد انور نے کہا کہ کیمپ میں جو کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں ان میں محمد اصغر حسین، محمد سعید انور، قمر عباس، سجاد اقبال، محمد اظہر جونیئر، مدثر علی، نعمت اللہ، یاسر حسین، غلام مرتضیٰ ، محمد شوار، عرفان بٹ، عبدالخنان، عثمان مجید، محمد زمان، بشارت علی اور حیدر علی شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن