انتخابات سے قبل صوبہ جنوبی پنجاب ہر صورت بنے گا: راجہ ریاض
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض احمد نے کہا ہے کہ انتخابات سے قبل جنوبی پنجاب ہر صورت صوبہ بنے گا، انتخابات سے قبل اس کا باقاعدہ اعلان کر دیا جائے گا۔ پنجاب میں نگران حکومت کےلئے طاہر القادری سمیت اپوزیشن جماعتوں سے جلد مشاورت شروع کروں گا، مجھے معلوم ہے کہ وزیر اعلیٰ نگران سیٹ اپ پر اپنی ضد پر اڑے رہیں گے اور یہ معاملہ الیکشن کمشن کے سپرد ہو گا، پنجاب حکومت نے لانگ مارچ کو بحفاظت اسلام آباد پہنچا کر یہ سمجھا تھا کہ مرکزی حکومت کو ختم ہو جائے گی لیکن وفاقی حکومت نے جس مہارت سے معاملہ حل کیا اس لئے اب یہ طاہر القادری پر گرج رہے ہیں، پنجاب میں (ن) لیگ مزید سرپرائز دینگے اور مزید بڑے نام جلد (ن) لیگ کو چھوڑ کر پیپلز پارٹی کا حصہ بنیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو میں کیا۔