• news

پاکستان نے گزشتہ 12سال میں ادائیگیوں میں توازن کیلئے 7.2 ارب ڈالر حاصل کئے: وزارت خزانہ

اسلام آباد (اے پی اے) وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے گذشتہ بارہ سال کے دوران بیرونی ذرائع سے ادائیگیوں میں توازن کیلئے 7.2 ارب ڈالر اور ایندھن کے شعبے کیلئے 3.34 ارب ڈالر حاصل کئے۔ سرکاری اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ سال 2000ءسے 2012ءتک پاکستان نے توانائی کے شعبے کیلئے 3.3 ارب ڈالر حاصل کئے۔ ٹرانسپورٹ اور مواصلات کے شعبے کیلئے 2.6 ارب ڈالر اور زلزلہ بحالی اور تعمیر نو کیلئے 2.3 ارب ڈالر قرضہ حاصل کیا۔ اعداد و شمار کے کثیرالجہتی اور دوطرفہ قرضی حاصل کئے۔ اس عرصے کے دوران ایشیائی ترقیاتی بینک نے 5.1 ارب ڈالر قرضہ جاری کیا۔

ای پیپر-دی نیشن