کابل میں ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹرز پر حملہ‘ طویل جھڑپ‘ 4 افسروں سمیت 10 ہلاک
کابل(نیوز ایجنسیاں+ رائٹرز) افغانستان میں خود کش دھماکوں، حملوں اور فائرنگ کے واقعات میں 4 افغان پولیس افسروں سمیت 10 ہلاک اور گیارہ افراد زخمی ہو گئے ۔ بتایا جاتا ہے حملہ آور بھی مارے گئے۔ بتایا جاتا ہے کابل کے مغربی علاقے میں ٹریفک پولیس کے ہیڈ کوارٹر پر گزشتہ روز خود کش حملہ اور فائرنگ کی، جھڑپ 8 گھنٹے جاری رہی۔ دھماکوں کے بعد شہر کے مختلف حصوں میں فائرنگ جاری ہے افغان میڈیا نے بھی کابل پارلیمنٹ کے قریب دھماکوں کی تصدیق کر دی افغان میڈیا کے مطابق کابل میں ایک کار بم دماکہ اور 3 خود کش دھماکے ہوئے۔ ایک مقامی پولیس افسر نے بتایا کہ پہلے ایک بڑا دھماکہ ہوا جو ایک خود کش کار دھماکہ تھا اور اس کے بعد مزید دھماکے اور فائرنگ بھی ہوئی۔ امریکی تربیتی مرکز، پولیس اور دیگر ملٹری سینٹرز میں فائرنگ کی گئی طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے تمام حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن کے گھر میں گھس کر حملے کئے گئے۔ ہمارے صرف 2 ساتھی مارے گئے جبکہ امریکی اور افغان اہلکاروں سمیت 2 درجن سے زائد سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔