• news

حکومت نے صرف ایک کام کرپشن بڑی عقلمندی سے کیا ہے: مشاہد اللہ

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مشاہد اﷲخان نے کہا ہے کہ میں اس حکومت کی تعریف کرتا ہوں اور اس نے ایک کام قابل تعریف کیا ہے جو انہوںنے کرپشن بڑی مہارت اور عقلمندی سے کی ہے، اس حوالے سے ان کو داد دیتا ہوں۔ طاہر القادری کا ڈرامہ فلاپ ہوگیا ہے۔ رحمن ملک کو فری ہینڈ مل جانا چاہیے تھا، پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مشاہد اﷲ نے کہا طاہر القادری خود ایک بہت بڑا ڈرامہ ہے اور اس ڈرامے کا دی اینڈ ساری قوم نے اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا ہے ،قائد یا لیڈر تو وہ ہوتا ہے جو عوام کے درمیان ہو وہ نہیں ہوتا جو 22 کروڑ کے بم پروف کنٹینر میں موجود ہو اس نے عوام سے نبی پاک کے نام کی رقم اکٹھی کی ہوئی تھی اگر ایسا نہ کرتا تو دوبارہ اس کی رقم شائد نہ ملتی اب اس نے دکھایا ہے کہ میں نے رقم عوام کو ذلیل کرنے میں خرچ دی ہے۔ مشاہد اﷲ نے کہا کہ اگر رحمن ملک کو فری ہینڈ دے دیا جاتا تو طاہر القادری اسلام آباد کیا لاہور سے ہی نہیں ہل سکتا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن