گوگل سربراہ کی بیٹی نے والد کے شمالی کوریا کے خفیہ دورہ کی تفصیلات انٹرنیٹ پر جاری کر دیں
سیول(اے پی اے ) امریکی انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل کے سربراہ کی19 سالہ بیٹی نے اپنے والد کے شمالی کوریا کے خفیہ دورہ کی تفصیلات انٹرنیٹ پر جاری کر دیں۔گوگل کے سربراہ ایرک شمٹ اور اقوام متحدہ میں امریکہ کے سابق سفیر بل رچرڈسن کو رواں ماہ کے آغاز میں شمالی کوریا کے خفیہ دورہ پر امریکی خفیہ اداروں کے حکام کی پوچھ گچھ کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔اس دورہ میں ایرک شمٹ کی انیس سالہ بیٹی سوفی شمٹ بھی ان کے ساتھ تھی۔