• news

مسلم لیگ ن ہی نئے صوبے بنائے گی، یہ گیلانیوں، مخدوموں کے بس کی بات نہیں: رانا ثنائ

لاہور + فیصل آباد (خصوصی نامہ نگار + نمائندہ خصوصی) صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ خان نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا ازالہ گیلانیوں اور مخدوموں کی بس کی بات نہیں بلکہ یہی لوگ ان کی محرومیوں کے ذمہ دار ہیں، مسلم لیگ ن ہی نئے صوبے بنائے گی۔ مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت اور نواز شریف کی قیادت کو نقصان پہنچانے کےلئے جب بھی اسٹیبلشمنٹ اور مقتدر حلقے کوئی سازش کرتے ہیں تو پیپلزپارٹی پہلے تالیاں بجاتی ہے اور جب ڈرامے کا ڈراپ سین ہوتا ہے تو پھر بغلیں بجاتے ہیں، ”مولانا طاہر المداری“ بھی انکے ایک ڈرامے کا کردار تھا، پنجاب میں نگراں سیٹ اپ عقلمندی سے بننا چاہیے اس میں بونگی مشاورت نہیں ہو گی ۔ پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ خان نے کہا کہ عمران خان کو معلوم نہیں کہ نگران سیٹ اپ میں صدر کا کوئی کردار نہیں لیکن نجانے وہ کیوں صدر کے استعفیٰ کیوں مطالبہ کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن