• news

سعودی عرب کا روہنگیا مسلمانوں کی دوبارہ آباد کاری کیلئے اقوام متحدہ کو 1.88 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان

طرابلس (اے پی پی) سعودی عرب کی حکومت نے مصائب کے شکار میانمار کے روہنگیا مسلمانوں کی دوبارہ آباد کاری کیلئے اقوام متحدہ کو 1.88 ملین ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ سعودی عرب کے ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ امداد اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین کو فراہم کی جائےگی۔ اس سلسلے میں سعودی فنڈ برائے ترقی اور یو این ایچ سی آر کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے۔ اس امداد سے 75 ہزار روہنگیا مسلمانوں کی دوبارہ آباد کاری کی جائےگی۔

ای پیپر-دی نیشن