مقبوضہ کشمیر: یاسین ملک کی قیادت میں احتجاجی جلوس ‘ ”آزادی“ کے نعرے
سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں جموںو کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کی قیادت میں ایک بڑا جلوس مائسمہ سے گاﺅکدل بسنت باغ تک نکالا گیا جس میں آزادی کے حق میں نعرے لگائے گئے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یاسین ملک نے اس موقع پر شہداءگاﺅکدل کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ 1990میں بھارتی فوجیوںنے اس کے گورنر جگموہن کے حکم پر سرینگر، زکورہ، بیج بہاڑہ اور کپواڑہ سے تعلق رکھنے والے پرامن مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کرکے کشمیریوں کا قتل عام کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو طاقت کے وحشیانہ استعمال کے ذریعے دبانے کیلئے ہر شہر و گا¶ں کو جلیانوالا باغ بنایا گیا ہے۔