• news

ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ کا دورہ قصور، مختلف علاقوں میں آٹے کے ذخائر کا جائزہ مقررہ نرخوں پر فروخت کی ہدایت

لاہور (نیوز رپورٹر) سیکرٹری خوراک پنجاب عرفان علی کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور ڈویژن محمد حسین کھوکھر اور ڈی ایف سی قصور حاجی غلام مصطفٰی نے شہر کے مختلف علاقوں ریلوے روڈ، شہباز روڈ اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا اور آٹے کی مقررہ نرخوں پر فروخت کا جائزہ لیا اور شہریوں سے قیمتوں کے بارے میں دریافت کیا۔ اس موقع پر شہریوں نے بتایا کہ شہر بھر میں آٹے کی کوئی قلت نہیں اور 20 کلو کا تھیلا 665 سے 670 روپے فروخت ہو رہا ہے۔ شہریوں کے آٹے کی ارزاں نرخوں پر فراہمی پر سیکرٹری خوراک پنجاب عرفان علی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن