موجودہ حکومت نے ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا: مولانا شکیل الرحمن ناصر
لاہور (خصوصی نامہ نگار) موجودہ حکومت نے ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اہل حدیث پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات مولانا شکیل الرحمن ناصر نے گذشتہ روز ضلع لاہور کے تاجران کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گیس اور بجلی کی بندش کے باعث کام ٹھپ اور ہزاروں محنت کش بے روزگار ہو گئے ہیں جبکہ سرمایہ داروں کو ماہانہ ایک ارب روپے کا پیداواری نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔