پاکستان غربا پارٹی ملک کو کرپٹ نظام، ناانصافی سے نجات دلائے گی: ممتاز حسین نیازی
لاہور (پ ر) پاکستان غرباءپارٹی کے چیئرمین ممتاز حسین نیازی نے کہا ہے کہ پاکستان میں صرف دو ہی پارٹیاں ہیں ایک امراءاور دوسری غربا پارٹی ہے۔ غربا کو جمہوریت یا آمریت سے کوئی واسطہ نہیں غرباءکیلئے وہی نظام بہتر ہے۔ جس نظام میں روٹی کپڑا مکان اور دیگر اشیاءضرورت کا خیال رکھا جائے اور غریبوں کو ظلم ناانصافی کرپٹ نظام سے نجات مل سکے۔