صدر زرداری کراچی میں 36دن قیام کے بعد واپس اسلام آباد پہنچ گئے
اسلام آباد (آئی این پی) صدرآصف علی زرداری اپنے پیرکے کہنے پر36دن پہاڑوں سے دور رہنے کے بعد منگل کو کراچی سے واپس اسلام آباد پہنچ گئے۔ کراچی میں قیام کے دوران صدر نے پیپلزپارٹی کی کورکمیٹی اور اتحادی جماعتوں کے اجلاس کی صدارت کے علاوہ بے نظیربھٹوکی برسی کے موقع پرجلسہ عام سے خطاب اور مختلف سیاسی رہنماو¿ں اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں۔ صدر زرداری کے ہمراہ بلاول بھٹو زرداری بھی بلاول ہاو¿س میں موجود رہے ۔واضح رہے کہ صدر زرداری دسمبرکے دوسرے ہفتے میں بیرون ملک کے دورے سے کراچی پہنچے تھے۔