• news

ایل پی جی 10 روپے کلو سستی بلیک میں فروخت بھی جاری

لاہور (نیوز رپورٹر) وفاقی حکومت کے احکامات کے بعد مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے کلو کمی کر دی ہے جس کے بعد ایل پی جی کی قیمت 180 روپے سے کم ہو کر 170 روپے ہو گئی ہے۔ لاہور میں قائم سیلز پوائنٹ پر ایل پی جی پرانی قیمتوں پر جبکہ بعض علاقوں میں بلیک میں فروخت ہو رہی ہے۔ لاہور میں ایل پی جی کی 200 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے۔ دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیاں ابھی بھی صارفین سے فی کلو کی مد میں کئی گنا منافع کما رہی ہےں۔

ای پیپر-دی نیشن