• news

کراچی : مزید 18 جاں بحق‘ مسلم لیگ ن سندھ کے جوائنٹ سیکرٹری والد سمیت قتل

کراچی (ایجنسیاں) کراچی میں فائرنگ اور دھماکوں میں مسلم لیگ ن سندھ کے جوائنٹ سیکرٹری سمیت 18 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے، گلشن اقبال میں ڈینٹل لیبارٹری میں سلنڈر دھماکے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے، مختلف علاقوں سے 3 نعشیں برآمد ہوئی ہیں۔ مسلم لیگ ن سندھ کے جوائنٹ سیکرٹری میاں تیمور کو ڈیفنس کے علاقے میں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جس میں میاں تیمور اور انکے والد جاں بحق ہو گئے۔ ملیر، اورنگی اور گلبہار میں فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل کر دیا گیا۔ ملیر کھوکھراپار نمبر 2 میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے متحدہ کے کارکن ندیم کو ہلاک کر دیا۔ نادرن بائی پاس کے قریب فائرنگ سے جمیل ، گولیمار نمبر 1 میں شہزاد حسین ہلاک کر دیا۔ پولیس نے ڈالمیا سے لیاری گینگ وار کے 3 لاکھ روپے سر کی قیمت والا ملزم رحیم عرف درندہ کو گرفتار کر لیا۔پرانا حاجی کیمپ سے تشدد زدہ 3 نعشیں برآمد ہوئی ۔ گلشن اقبال 13-D میں نعمان پھاٹک کے قریب ڈینٹل لیبارٹری میں موجود گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک شخص ہلاک ، ڈالمیا سے لیاری گینگ وار کے ملزم رحیم عرف درندہ کو تین ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا ۔ ناگن چورنگی پراپارٹمنٹس کھلونا بم دھماکے سے اعجاز، الطاف اور طاہرہ خاتون زخمی ہو گئے۔ بلاول ہاﺅس کے قریب سے 4 مشکوک افراد گرفتا ۔ رینجرز نے کراچی میں کارروائی کرکے خاتون سمیت 4 ایرانی باشندوں کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کو دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ کے نتیجے میں سندھ گورنمنٹ ہسپتال نیو کراچی کے ایم ایس ڈاکٹر حسن عالم جاں بحق ہو گئے۔

ای پیپر-دی نیشن