• news

میرا بچہ قتل ہوا، چیف جسٹس انصاف دیں: والد کامران فیصل

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نیب کے مرحوم تحقیقاتی افسر کامران فیصل کے والد عبدالحمید نے کہا ہے کہ حکومتی عدالتی کمشن پر اعتماد نہیں، کمشن بنایا جائے یا کمایا جائے ایک ہی بات ہے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری سے اپیل ہے کہ وہ ازخود نوٹس لے کر انصاف فراہم کریں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں عبدالحمید نے کہا کہ کمشن بنانا تاخیری حربے ہیں آج تک کسی عدالتی کمشن کا رزلٹ سامنے نہیں آیا، موت اور قتل میں بہت فرق ہے، کامران ایک بہادر شخص تھا، ملکی معاملات کا امین تھا خودکشی نہیں کر سکتا، دفتری معاملات ہمیں نہیں بتاتا تھا، خود پر کسی دبا¶ سے متعلق کبھی نہیں بتایا، پڑھا لکھا آدمی تھا میرے بچے کا قتل ہوا ہے وہ خودکشی نہیں کر سکتا۔ کامران کے قاتل اسلام آباد میں ہی ہیں اور وہی ہیں جن پر کامران کی رپورٹس اثرانداز ہو سکتی ہیں۔ نیب کی انکوائری قبول نہیں، چیف جسٹس افتخار محمد چودھری اور سپریم کورٹ پر یقین ہے۔ چیف جسٹس ازخود نوٹس لے کر انصاف فراہم کریں، میں مظلوم آدمی ہوں جس کی لاٹھی چھین لی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن