• news

پشاور:فائرنگ سے ڈاکٹر جاںبحق، 2 بم دھماکے، سی ڈیز کی 3 دکانوں کو نقصان

پشاور (بی بی سی + وقت نیوز) پشاور کے مصروف تجارتی مرکز میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک ڈاکٹر کو جاںبحق کر دیا۔ یہ واقعہ صدر کے علاقے میں پیش آیا۔ اسی علاقے میں تقریباً دو ہفتے پہلے بھی ایک ڈاکٹر کو ان کے کلینک کے قریب فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق ڈاکٹر شاہ نواز علی صدر میں اپنے کلینک میں موجود تھے کہ اس دوران دو افراد آئے اور ان پر فائرنگ کرکے فرار ہو گئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ انھیں دو گولیاں ماری گئی ہیں۔ اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ آیا یہ واقعہ فرقہ وارانہ تشدد کا ہے اور یا ذاتی دشمنی کی بنیاد پر انھیں قتل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے ملازم کو تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا ہے۔جب کہ باچا خان چوک پشاور میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے جس سے وہاں موجود سی ڈیز کی 3 دکانوں کو نقصان پہنچا کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ای پیپر-دی نیشن