بھارتی وزیر داخلہ کا بیان بھارت کا اندرونی معاملہ ہے: پاکستان
اسلام آباد (اے این این) پاکستان نے بی جے پی اور آر ایس ایس کے دہشت گردی کیمپوں سے متعلق بھارتی وزیر داخلہ کے بیان کو بھارت کا اندرونی معاملہ قرار دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں دفتر خارجہ کے ترجمان معظم خان نے کہا کہ بھارتی وزیر داخلہ سوشیل کمار شنڈے کا بی جے پی اور آر ایس ایس کے دہشت گردی کے کیمپوں سے متعلق بیان بھارت کا اندرونی معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان کا م¶قف واضح ہے۔ ہم سمجھوتہ ایکسپریس سانحہ کی صاف شفاف تحقیقات اور ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں دیکھنا چاہتے ہیں جو پاکستانی شہریوں کے قتل میں ملوث ہیں۔ بھارت سمجھوتہ ایکسپریس سانحہ کی تحقیقات پاکستان کیساتھ شیئر کرے اور ملوث عناصر کو سزا دے۔