پاکستانی نژاد فواد احمد شیفلڈ شیلڈ کے لئے وکٹوریہ کی ٹیم میں شامل
ایڈیلیڈ (اے پی پی) پاکستانی نژاد لیگ سپنر فواد احمد کو شیفلڈ شیلڈ کے لئے وکٹوریہ کی ٹیم میں شامل کر لیا گیا، ان کا جمعرات کے روز ساﺅتھ آسٹریلیا کے خلاف ڈیبیو متوقع ہے۔ 33 سالہ فواد اس سے قبل بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز کے خلاف ڈیبیو کر چکے ہیں۔