محمدآصف کیلئے وزیراعظم کی اعلان کردہ 15 لاکھ روپے سنوکر ایسوسی ایشن کو مل گئے
لاہور (سپورٹس رپورٹر) وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف کی جانب سے ورلڈ سنوکر چیمپئن محمد آصف کے لئے اعلان کردہ 15 لاکھ روپے کی انعامی رقم پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کو مل گئی ہے تاہم وفاقی وزیر کھیل کی جانب سے پاکستان سپورٹس پالیسی کے مطابق 1 کروڑ روپے کی انعامی رقم سمیت وزیراعلیٰ پنجاب، سندھ اور خیبر پی کے کی طرف سے ایک ایک ملین کی اعلان کردہ انعامی رقم تاحال قومی چیمپئن کو نہیں ملی ہے۔