• news

پی ایس ایل کرکٹ کی بحالی میں اہم ثابت ہو گی : مجیب الرحمن

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق سربراہ مجیب الرحمٰن نے پاکستان سپر لیگ کو انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی جانب اہم قدم قرار دیا ہے۔ پاکستان سپرلیگ کی لوگو تقریب دیکھ کر خوشگوار حیرت ہوئی کہ ایونٹ میں دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز سٹار کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں اور اس ایک ایونٹ سے پاکستان ایک بار پھر دنیائے کرکٹ کا مرکز بن جائے گا ۔ دہشتگردی کے باعث پاکستان کرکٹ نے بے پناہ مشکلات برداشت کی ہیں لیکن اس ایونٹ کے انعقاد سے شائقین کو انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو دیکھنے کا موقعہ ملے گا محتلف ممالک سے آنے والے کھلاڑیوں کا پاکستان میں کھیلنا اس ملک کے بہترین امیج کو دنیا بھر میں روشناس کرائے گا یہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا آغاز ہے ۔ لیگ کی ابتداءملک میں کرکٹ کے بہترین دور کا آغاز ہے سو ملین ڈالر کی خطیر رقم غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان میں کھیلوں کے میدانوں میں لے آئے گا ۔لیگ سے ناصرف پیسہ ملے گا بلکہ پاکستان کرکٹ کو نئی راہیں بھی ملیں گی ۔ہمارے مقامی کھلاڑیوں کو غیرملکی کھلاڑیوں کے ہمراہ کوالٹی کرکٹ کھیلنے کا موقعہ بھی ملے گا ۔پاکستان سپر لیگ کے بعد جب مزید ٹیموں کے ہمراہ ایک اور میگا لیگ کا اہتمام کیا جائے گا ۔ وہ دن دور نہیں جب پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن