ایشین یوتھ گیمز کیلئے قومی ٹیم کا انتخاب 26 فروری کو ہو گا
لاہور (سپورٹس رپورٹر) ایشین یوتھ گیمز میں شرکت کرنے والے پاکستان نیشنل یوتھ ٹیم کا انتخاب 26 فروری کو لاہور میں ایک روزہ ٹرائلز کے بعد ہوگا۔ پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے اعلامیہ کے مطابق اوپن ٹرائلز پنجاب یونیورسٹی گرا¶نڈ ویٹ لیفٹنگ ٹریننگ سنٹر لاہور میں ہونگے جس میں 1997ءسے 1999ءکے دوران پیدا ہونے والے ویٹ لفٹرز حصہ لے سکیں گے۔