• news

ساﺅتھ ایشین باسکٹ بال چیمپئن شپ‘ پاکستان نے سلور میڈل جیت لیا

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) پاکستان باسکٹ بال ٹیم نے بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں دوسری سا¶تھ ایشین باسکٹ بال چیمپئن شپ 2013ءمیں سلور میڈل جیت لیا۔ میزبان بنگلہ دیش نے لیگ را¶نڈ کے چاروں میچز جیت کر گولڈ میڈل حاصل کیا۔ ایونٹ میں سارک کے پانچ ممالک بنگلہ دیش، بھوٹان، مالدیپ، نیپال اور پاکستان نے شرکت کی جبکہ بھارت، سری لنکا اور افغانستان کی ٹیموں نے شرکت نہیں کی۔ پاکستان نے پہلے میچ میں مالدیپ کو شکست دی۔ حارث کمال نے 22، احمد جان نے 18، محمد اکرم نے 17 اور ٹیم کپتان پریم شہزاد نے 15 پوائنٹس بنائے۔ دوسرے میچ میں نیپال کو ہرایا۔ تغلب عمار 23، محمد اکرم 13 اور پریم شہزاد 12 پوائنٹس کے ساتھ نمایاں سکورر رہے۔ تیسرا میچ بنگلہ دیش سے تھا جس میں قومی ٹیم 77-68 سے ہار گئی۔ احمد جان نے 25، پریم شہزاد نے 14 اور محمد اکرم نے 13 پوائنٹس حاصل کئے۔ چوتھے میچ میں بھوٹان کو 79-63 سے شکست دی۔ خالد احمد نے 17، پریم شہزاد نے 15 اور تغلب عمار نے 12 پوائنٹس بنائے۔ پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے صدر و وفاقی سیکرٹری محمد آصف باجوہ نے قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے ٹیم منیجر کوچ کپتان کو مبارکباد اور کھلاڑیوں کو شاباش دی۔ قومی ٹیم کل وطن واپس پہنچے گی۔ 

ای پیپر-دی نیشن