سفارتکار بننے کے بعد رویے میں مثبت تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں:انجلینا جولی
لاس اینجلس (اے پی پی) ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سفارتکار بننے کے بعد ان کے رویے میں مثبت تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔ غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 37 سالہ انجلینا جولی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ اقوام متحدہ کی سفارتکار بننے کے بعد وہ خود میں مثبت تبدیلیاں محسوس کر رہی ہیں ان کے اس حوالے سے ترقی پذیر ممالک کے پہلے دورے نے ان کو اندر سے بدل کر رکھ دیا ہے اور وہ لوگوں کے مسائل سے آگاہ ہوئی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ان میں انسانیت کا جذبہ پروان چڑھا ہے اور وہ خود کو پہلے سے بہتر انسان محسوس کرتی ہیں جوکہ ایک اچھی علامت ہے۔