آسٹریلین اوپن ٹینس: نوویک‘ فیرر‘ شراپووا‘ نالی سیمی فائنل میں پہنچ گئے
میلبورن (سپورٹس ڈیسک) دفاعی چیمپئن نوویک جوکووچ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ جوکووچ نے کوارٹر فائنل میں ٹامس برڈوچ کو سخت مقابلے کے بعد زیر کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ تاہم جوکووچ نے ٹامس برڈوچ کو 6-1، 4-6، 6-1 اور 6-4 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ دوسرے کوارٹرفائنل میں ڈیوڈ فیرر نے پہلے دو سیٹیں ہارنے کے باوجود المیگرو کو تین دو سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ انہوں نے حریف کھلاڑی کو چار چھ، چار چھ، سات پانچ، سات چار اور چھ دو سے شکست دی۔ خواتین کے سنگلز مقابلوں میں روس کی ماریہ شراپووا نے میکرووا کو شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ ان کی کامیابی کا سکور چھ دو اور چھ دو رہا۔ دوسرے میچ میں چین کی نالی نے ریڈوانسکا کو سات پانچ اور چھ تنی سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ پکی کر لی۔ مردوں کے ڈبلز مقابلوں میں ہاسی اور سی سلیگ کی جوڑی نے میریرو ورڈیسکو اور گرینولرز اور لوپیز کی جوڑی نے بلیوسی اور پیری کی جوڑی کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ خواتین کے ڈبلز مقابلوں میں سارا ایرانی اور ونسکی کی جوڑی نے سرینا ولیمز اور وینس ولیمز کی جوڑی کو تین چھ، سات ایک اور سات پانچ سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ بارٹی اور ڈیلدکووا کی جوڑی نے پالیو چینکووا اور سفارووا کی جوڑی کو چھ دو اور چھ تین سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔